بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 12 دکانیں سیل

332

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کی لائسنس کی عدم دستیابی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔

کارروائی کوئٹہ کے علاقہ چوہڑمل روڈ پر مرکزی علاقوں میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران 2 بریانی شاپس، 2 جنرل اسٹورز اور1نان شاپ سمیت 7 خوراک کے مراکز جرمانہ و سیل کیے گئے۔

جبکہ متعدد دکانوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

بی ایف اے حکام کے مطابق مذکورہ مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے اور جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس اور پیکٹ مصالحے بھی برآمد ہوئے۔ بریانی شاپس میں بریانی کی تیاری میں مضر صحت رنگ اور چائنیز نمک استعمال کیا جارہا تھا۔

حکام کے مطابق نان شاپ میں وزن کرنے پر پیڑے کا وزن مقررہ وزن سے کم اور صفائی کے انتظامات ناقص پائے گئے۔