بلوچستان :حادثات و واقعات میں بچی سمیت پانچ افراد جانبحق

193

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق صنعتی شہر حب ندی میں کپڑے دھونے کے دؤران خاتون بچی سمیت نہر میں ڈوب گئی جس کے باعث بچی جانبحق ہوگئی جبکہ خاتون کو بچا لیا گیا-

دوسرے واقعہ میں جھل مگسی نوتال روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ٹرکوں پر فائرنگ کردی جس سے دو ٹرک ڈرائیور جان کی بازی ہارگئے- واقعہ کے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا-

اسی طرح چاغی امین آباد کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے غلام رسول نامی شخص کو قتل کیا جبکہ فلک شیر ولد چیئرمین علی بیگ کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

دریں اثناء فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں بلوچستان کے شہر حب کا رہائشی و حب رمضان ہوٹل کے منیجر کو کراچی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے-