تنخواہوں سے 10 فیصد کٹوتی کی تجویز ملازم کش اقدام ہے۔ عبدالمالک کاکڑ

92

بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ نے کہا ہے کہ تنخواہوں سے 10فیصد کٹوتی کی تجویز ملازم کش اقدام ہے، مسترد کرتے ہیں –

انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ شئیر ڈسٹریبیوشن جو بی ایس ایس کیڈر کا دیرینہ مسئلہ بی سی ایس کے ساتھ ہیں۔ حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اپنائینگے۔

انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں ملازمتوں کی خرید فروخت کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ گرینڈ الائنس صوبہ کے ملازموں کی مشترکہ تنظیم نہیں بلکہ پاکستان کے تمام ملازمین کی مشترکہ تنظیم ہیں ۔ گرینڈ الائنس سے علیحدگی نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بشریٰ رند پر بے بنیاد الزمات لگائے گئے ٹیسٹ انٹرویوز سے پہلے الزامات لگائے گئے ہیں۔ جو تعجب کی بات ہیں۔

لواحقین کوٹہ پر عدالت کا فیصلہ آیا پتہ نہیں کس نے سی ایم کو بتایا اس کو کمیٹی کے حوالے کیا جائے لواحقین نوکری کے منتظر ہے حکومت کو جلد فیصلہ کرنا چائیے