بلوچستان :شدید برف باری سڑکیں بند

606

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید باری کے باعث سڑکیں بند، مسافر پھنس کر رہ گئیں-

بلوچستان کے علاقے زیارت،سنجاوی اور کان مہترزئی میں برفباری کے بعد چاروں اطراف سے پہاڑوں پر حسین نظارے، برفباری کے باعث کان متیرزئی اور سنجاوی میں شاہراہیں بھی بند ہوگئی، زیارت، توبہ کاکڑی ،کنجوغئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں رات گئے برف باری کا سلسلہ جاری رہا ۔

بلوچستان کے علاقوں زیارت ،کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی کے پہاڑوںپر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی، دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان ،خانوزئی اور مسلم باغ میں بارش ہوئی مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ میں دوپہر سے مطلع ابر آلود ہو گیا اور شام ڈھلتے ہی وادی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگئی۔

خضدار ، قلات، مستونگ اور بولان میں بارش ہوئی جبکہ قلات میں بارش کے بعد سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع کوئٹہ، ژوب، پشین، چمن، زیارت اور گر دونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ برفباری باری کے باعث سردی کے شدت میں اضافہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں مزید برفباری اور بارش کا امکان ہے-

ادھر برفباری کے باعث سنجاوی سٹری اور کان میترزئی میں مین شاہراہیں ٹریفک کے لئے معطل ہوگئی،، برف جمنے کے باعث پھسلن کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی محکمہ پی ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیاں جاری ہے-

ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ ، قلات و دیگر اضلاع میں گیس کی بندش کی شکایات بھی سامنے آنے لگی سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم آج بھی سرد رہے گی-

آج کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرار ت 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکا کیا گیا تربت میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ،سبی میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 14، جیونی میں 16، اور پسنی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا-

اسی طرح سردی کی شدت دیگر علاقوں میں برقرار رہا جہاں خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 06 ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لسبیلہ میں 08 ڈگری سینٹی گریڈ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ، ژوب 02 زیارت میں کم سے کم منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

اسی طرح کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد گوادر میں 63 فیصد، قلات میں 41 فیصدسبی میں 50 نوکنڈی میں 12 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے ۔