بلوچستان: جبری لاپتہ دو افراد بازیاب

234

بلوچستان سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک سال سے لاپتہ یاسر بشیر اور پیر جان بلوچ بازیاب ہوگئے، اطلاعات کے مطابق یاسر شبیر بلوچ گذشتہ رات 9 بجے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، یاسر شبیر کو پچھلے سال ان کے گھر سنگانی سر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب گذشتہ سال فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ پیر جان بلوچ بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں-

دونوں افراد کی بازیابی کی تصدیق انکے لواحقین نے کردی ہے-

یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے جہاں کچھ لاپتہ افراد گھروں کو لوٹے ہیں تاہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق مزید افراد جبری گمشدگی کا شکار بھی ہوئے ہیں ۔

تنظیم کے مطابق بلوچستان میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے 20 ہزار سے زائد افراد ماورائے عدالت جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں واضح تعداد سیاسی طلباء و لیڈروں کی ہے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے۔