مچھلیوں کے ریٹوں پر من مانیاں ماہیگیروں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں ہوگا۔ پسنی ماہیگر

174

ماہیگیر ویلفئر سوسائٹی رجسٹرڈ پسنی کی جانب سے پسنی فش ہاربر جیٹی پر ماہیگیروں کے جرگے کا انعقاد کیا گیا۔

فش کمپنیوں کی جانب سے اچانک مچھلیوں کے ریٹ انتہائی نیچے گرانے کے خلاف ماہیگیر ویلفئر سوسائٹی رجسٹرڈ پسنی کی کال پر آج ماہیگیروں نے احتجاجاً سمندر نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

پسنی کے تمام ناخداوں نے ماہیگیر جرگہ میں شرکت کی۔

ماہیگیر ویلفئر سوسائٹی رجسٹرڈ پسنی کے صدر ناخدا عبدالرزاق بلوچ، ناخدا عبدالحکیم شریف،ناخدا سخاوت نزیر نے ماہیگیروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں مچھلیوں کے ریٹوں کو اوپر لے جانے کی بجائے ان کو بلا وجہ کم کرنا ماہیگیروں کیساتھ نا انصافی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فش کمپنیوں کے مالکان سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہم بس اپنے حقوقِ کی بات کررہے ہیں انکا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مچھلیوں کے ریٹ مناسب مختص نہیں کرتے تب تک ہم مچھلی کے شکار کے لیے سمندر نہیں جائیں گے۔