قطر میں فٹبال کا عالمی مقابلہ جاری، کوئی اگلے مرحلے میں تو کسی کا سفر اختتام

218

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں یوروگوائے، سربیا، کیمرون، گھانا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے جبکہ پرتگال، جنوبی کوریا، سوئزرلینڈ،برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

گروپایچمیں گذشتہ روز 2 میچز کھیلے گئے جس میں پرتگال اور جنوبی کوریا جبکہ گھانا اور یوروگوائےکی ٹیمیں مدمقابل تھیں،جنوبی کوریا نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا جبکہ یوروگوائے نے گھانا کو دو صفر سے شکست دی۔

یوروگوائے مقابلہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا جبکہ پرتگال میچ ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ایچ  میں پرتگال نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہجنوبی کوریا اور یوروگوائے 4،4 پوائنٹس حاصل کرسکے جبکہ ان دونوں ٹیموں کے درمیان گولز کا فرق بھی ایک جیسا تھا تاہم جنوبیکوریا کی ٹیم ورلڈکپ میں مجموعی طور پر زیادہ گول کرنے کی وجہ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

یوروگوائے  نے گروپ میچز میں مجموعی طور پر 2 گول کیے جبکہ جنوبی کوریا نے 4 گول اسکور کیے تھے اس کے علاوہ گھانا کا بھی3 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈکپ کا سفر ختم ہوگیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ جی سے برازیل اور سوئٹزرلینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ورلڈکپ میں گروپجیمیں آجدو مقابلے برازیل اور کیمرون جبکہ سوئٹزر لینڈ اور سربیا کے درمیان کھیلے گئے۔

کیمرون نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم برازیل کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ سوئٹرزلینڈ نے سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سےہرادیا کیمرون ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ میں برازیل کو شکست دی۔

گروپ میچز کے اختتام پر برازیل کے ساتھ سوئٹرزلینڈ کی ٹیم بھی 6 پوائنٹس حاصل کر کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ کیمرون4 اور سربیا صرف ایک پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔