فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا اور کروشیاء نے مخالف ٹیموں کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

232

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا۔

ارجنٹائن کی جانب سے  پہلا گول مولینا نے 35 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میسی نے 73ویں منٹ میں پینالٹی کک پر اسکور کیادوسری جانب نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے کھیل کے  آخری لمحات میں کیے۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر اُس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد پینالٹی ککسکا سہارا لیا گیا دونوں ٹیموں کو 5،5 پینالٹی ککس دی گئیں پینالٹی ککس سیشن میں ارجنٹائن نے 4 اور نیدرلینڈز نے 3 گول کیے یوںارجنٹائن کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اُس کا مقابلہ منگل کو کروشیا سے ہوگا۔

اس سے قبل جمعہ کو کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی ورلڈ کپ کے دوڑ سےباہر کردیا

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا، اضافی وقت میں دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کونتیجہ خیز بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنلمیں پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ کروشیا نے 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا برازیل پانچ بار فیفا ورلڈکپ جیت چکا ہے، آخری ٹائٹل اس نے 2002 میں جیتا تھا جبکہ کروشیا کبھی ورلڈکپ جیتنے میں کامیابنہیں ہوا۔