لسبیلہ میں دھماکہ، ایک جانبحق دو درجن کے قریب زخمی

588

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جانبحق 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیلہ منی اسٹاپ کے قریب ہوٹل میں گیس سلنڈر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے آس پاس کے کئی دکانوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

لسبیلہ پولیس کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے دوسری جانب میونسپل کمیٹی اوتھل اور بیلہ کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل اور سول ہسپتال بیلہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا ہے

انکےمطابق آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی نےبتایا ہے کہ واقعہ میں شدید جھلس جانے والے افراد کو کراچی منتقل کرنے کے لیےبھی اقدام کررہے ہیں۔