یو بی اے کے کسی بھی آزادی پسند پارٹی سے اشتراک نہیں ہوا – مزار بلوچ

1081

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں یو بی اے کا کسی دوسرے آزادی پسند پارٹی سے اشتراکی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے-

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ اپنے بیان میں کہا گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا میں ایک رپورٹ گردش کر رہی ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کو ضم کرکے بلوچ نیشلسٹ آرمی کی بنیاد رکھی گئی ہے ہماری تنظیم کی کسی دوسری آزادی پسند تنظیم کے ساتھ ضم ہونے کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے-

مزار بلوچ کہنا تھا 7 اکتوبر 2021 کو تنظیم کے ایک اور ذمہ دار سرفراز بنگلزئی کو انفرادی حیثیت سے یو بی اے سے فارغ کیا گیا تھا جس نے بعد میں اپنے چند رشتہ داروں کے ہمراہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کیا-

مزار بلوچ نے کہا جب مقصد اور منزل ایک ہو تو اشتراک عمل مشترکہ محاذ منزل کی جانب ایک نیک شگون ہے مگر موجودہ صورت حال میں یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے کسی دوسرے آزادی پسند تنظیم میں ضم ہونے کی کوئی فیصلہ نہیں کی ہے-

انہوں نے مزید کہا مستقبل میں اگر تحریک کی اندورنی حالات کا جائزہ لینے کے بعد تنظیم اگر کوئی ایسا فیصلہ کرتا ہے تو بلوچ قوم کو ضرور آگاہ کیا جائیگا-