بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ میں سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر دستی بم سے ایک حملہ کیا، دھماکے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔