ڈیرہ مراد جمالی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

619

ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی خفیہ اداروں کے معاون کار کے ٹھکانے کو بم حملے میں نشانہ بنایا – دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے تنظیم کے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں خفیہ اداروں کے لیے کام کرنے والے مقامی شخص یارو سولنگی کے ٹھکانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا تاہم وہ اس بار اس حملے میں بچ گئے-

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان نے کہا یارو سولنگی سمیت اس جیسے تمام سرکاری مخبر و اہلکار ہمارے نشانے پر ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے-