مارگٹ اور تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

619

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مارگٹ اور تربت میں دو مختلف بم حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ پہلے حملے میں سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں درینجن کے مقام پر دشمن فوج کے راستے پر بارودی سرنگ بچھائی، جس کی زد میں آنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ کے مطابق دوسرے حملے میں آج تربت کے علاقے ناصر آباد میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ وطن سے دشمن کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔