دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن

286

دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کو مسئلہ پیش آرہا ہے جس کے تحت وہ پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں۔

صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی، دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ میں میسجز نہیں جارہے ۔

تاہم اس حوالے سے کمپنی نے تاحال کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔