خاران: فورسز کے ہاتھوں تین افراد حراست بعد لاپتہ

304

بلوچستان کے ضلع خاران میں کل رات پاکستانی فوسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت جابر یلانزئی ولد پذیر احمد، نجیب اللہ یلانزئی ولد محمد حسین اور شفقت یلانزئی ولد عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے گزشتہ شب خاران میں ایک ہوٹل میں بیٹے تینوں نوجوانوں کا تعاقب کیا اور باہر نکلنے کے بعدا انہیں انکے گھر کے قریب سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرکے کمشنر رخشان اور دیگر حکام سے ان کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔