پنجگور میں مسلح جھڑپ، دونوں اطراف جانی نقصان کی اطلاع

1016

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد و پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپ میں چھ افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد و پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپ میں چھ افراد سمیت فورسز کےاہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں زمینی فورسز کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا ہے جبکہ دوران جھڑپ علاقےمیں گولیوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہے۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ناہی پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا موقف اسحوالے سے سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہیں تاہم آزادی پسند تنظیموں کا موقف اس حوالے سے باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔