جھاؤ میں موبائل فون ٹاور کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کیا۔ بی ایل ایف

341

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نو جولائی کی رات کو ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے بگاڑی زیلگ میں فون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے یو فون کمپنی کی موبائل فون ٹاور کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ کرنے کے بعد ٹاور سے منسلک دیگر مشینریز کوبھی آگ لگایا۔

ترجمان نے کہا قابض ریاست اپنی سہولیات اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے موبائل فون ٹاور کی جال بچھا رہا ہے ہم قابض ریاست کے ان ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور ایسے تمام سامراجی منصوبے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔