پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں حکومت کی جانب سے زیارت اور دیگر اضلاع اور علاقوں میں جعلی مقابلوںمیں سالوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد کے قتل پر گہرے دْکھ، رنج وغم اور سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماورائے آئین وقانون قتل کیشدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایک متفقہ آئین اور قانونی حکومت کے ہوتے ہوئے لوگوں کے پیاروں کو ماورائے آئینی طریقے سے کئیسالوں تک غائب کیا جانا یا پھر ایم این اے علی وزیر کی طرح غلط اور ناروا الزامات میں جیلوں میں رکھنا کسی طور پر بھی ملک کیخدمت یا ملکی سلامتی کے مثبت اقدامات نہیں سمجھے جاسکتے اس طرح یہ کہ انہیں کسی گناہ ناکردہ کے جرم میں جو انکے غائبہونے کے سالوں بعد واقع ہوئے ہو آئین سے ماورائے طریقوں سے مار کر پھینک دینا ملکی خدمت اور بقاء کے مثبت اقدامات قرار نہیںدیئے جاسکتے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شریف شہریوں کو ان کے آئینی، قانونی احتجاج پر غداری کا الزام لگاکر عرصہ دراز سے قتل جاریہے، ملک میں مکمل عدالتی نظام موجود ہے اور بعض لوگوں کے خلاف جو بھی کیس ہو انہیں عدالت کے سامنے پیش کرنا اور ان پر جرمثابت کرنا حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ عرصہ دراز سے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع کے بار رومزکے سامنے اپنے پیاروںکے تصویروں کے ساتھ بیٹھے مرد، خواتین واویلا کررہی تھیں کہ ان کے پیاروں کے بارے میں بتایا جائے لیکن حکومت اور انتظامیہ ذمہدری نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی جعلی خودساختہ مقابلوں میں ان کی لاشیں ہسپتالوں میں رکھنا ملکی آئین و قانون کیپائمالی کے سوا کچھ نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک جو پہلے سے آئینی، سیاسی اور سخت ترین معاشی بحرانوں میں گرچکا ہے ملک کی سنجیدہ سیاسیجمہوری قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحرانی حالت میں رہنمائی کا کردار ادا کرے اور ملک کے اندر پشتون، بلوچ اور دیگرقوموں اور عوام کی ماورائے آئین وقانون قتل عام بند کروائیں اور ملک کے کسی بھی ادارے کو ماورائے آئین وقانون قتل کی اجازت نہ ہواور تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور ان کے خاندانوں کو اس کے بارے میں مکمل معلومات دی جائیں۔
بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ زیارت، وزیرستان میں جعلی خودساختہ مقابلوں اور دیگر ماورائے آئین وقانون قتلہونیوالوں کے خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پارٹی مقتولین کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور صبر جمیل کیدعا کرتی ہے۔