‏ کیچ: مسلح افراد کا فورسز کی چوکی پر حملہ

528
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا جبکہحملہ آور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات دس بجے کے بعد نامعلوم افراد نے تمپ کے علاقے پل آباد میں فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے حملہ کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری علاقے میںپہنچی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بلوچ مسلح آزادی پسندوں کیجانب سےمختلف نوعیت کے حملوں میں فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے پہاڑی سلسلے کوہ مہردار اور گردنواح میں فوجی ہیلی کاپٹروں کو فضاء میں دیکھا گیا تاہم حکام نے اس حوالےسے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔

واضح رہے گذشتہ دنوں کوئٹہ کے نواحی علاقوں زرغون، ولی تنگی میں پاکستان فوج کیجانب سے وقفے وقفے سے فوجی آپریشن جاریرہی، اس دوران ولی تنگی سے آٹھ افراد کو حراست میں لیکر فورسز اہلکاروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ افراد پشتون قومیت سے تعلق رکھنے والے مالدار تھے، دوران آپریشن متعدد مویشی ہلاک ہوئیںجبکہ کئی مویشی اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔ اسی طرح زرغون کے پہاڑی سلسلے میں دو کمسن لڑکوں کو بھی فورسز اہلکار اپنےہمراہ لے گئے جن کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔