بلوچستان کے ضلع نوشکی اور قلات کے پہاڑی سلسے میں پاکستان فوج کیجانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نوشکی کے پہاڑی سلسلوں دو سئے، منجرو، پاچنان
اور قلات شور پارود و گردنواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔
فوجی آپریشن میں تاحال کسی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں تاہم علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا دو ہیلی کاپٹر مسلسلعام آبادی کے اوپر محو پرواز ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ ماضی میں بھی یہ علاقے فوجی آپریشنوں کی زد میں رہے ہیں۔