چمن بچے کو ڈانٹنے پر والد نے مولوی کو قتل کردیا

256

بلوچستان کے ضلع چمن میں بچے کو ڈانٹنے اور تھپڑ مارنے پر مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا گیا۔

تحصیل دار چمن عبدالرازق میانی کے مطابق واقعہ چمن کے نواحی علاقے پینکئی میں پیش آیا۔ علاقے کا ایک بچہ مسجد میں پیش امام سے دینی حاصل کرنے جاتا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق منگل کو سبق یاد نہ کرنے پر پیش امام مولوی نعمت اللہ نے بچے کو تھپڑ مارا جس پر بچے نے اپنے گھر جاکر شکایت کردی۔

تحصیلدار کے مطابق اس بات پر بچے کے دادا اور والد کی مسجد کے اندر پیش امام سے تلخ کلامی ہوگئی اور اس دوران بچے کے دادا نے فائرنگ کرکے پیش امام کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے۔ مقتول کے بھائی مولوی جمال الدین کی مدعیت میں ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔