بلوچستان: دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک

252

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

تفصيلات کے مطابق ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین کے علاقے سرگیشہ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دالبندین کے علاقے سرگیشہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے، بتایا جارہا ہے کہ مقتولین میں سے ایک مقامی باشندہ ہے جبکہ دوسرا افغان شہری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نو جوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چانڈیو محلہ کے رہائشی نوجوان محمد عمر عمرانی گھر میں کام کر رہا تھا کہ اچانک ان کا ہاتھ بجلی کی تار کو لگ گئی جو کہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو گیا۔

جبکہ نوکنڈی میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے ایک ہی گھر کی سات بچیاں فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئیں جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دالبندین منتقل کردیا گیا۔