بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سےایک بچہ جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان سراوان میں مستری اشرف نامی شخص کے گھر میں مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے ایک جانبحق تین زخمی ہوئے ہیں ۔
جانبحق ہونے والے بچہ کی شناخت ہمراز سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں فیضان، اجمل اور صدف شامل ہیں۔
بچوں کی عمر چھ سے سات سال بتائی جارہی ہے واقعہ کے بارے میں دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ پولیس اس متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔