وی بی ایم پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4647 دن ہوگئے

240

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 4647 دن مکمل ہوگئے، کشمور سے سیاسی سماجی کارکن فرہان علی ڈومکی جھل مگسی سے محمد طفیل شیرازی اور دیگر نے کیمپ آ کر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتیں اپنے مفادات کے خاطر معصوم بلوچوں کو باہم دست و گریباں کرکے ایک ناکام معاشی و سیاسی نظام کو بزور طاقت مسلط اور مخصوص کمپنیوں کے لوٹ مار کے لیے راہ ہموار کررہے ہیں اپنی سامراجی ریاستوں میں ابھرتی ہوئی عوامی پرامن جد وجہد سے بھوکلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے بلوچستان میں خون کی ہولی کا کھیل سلسلے کی کھڑی ہے تاکہ بلوچستان کے محکوم اقوام کو بے مقصد تنازعات اور جھگڑوں میں الجھایا جائے لوگوں کو آپس میں لڑانے کے لیے مکمل چھوٹ دی گئی ہے اس کے لیے بلوچستان کو قتل گری کا تجربہ گاہ بناتے ہوئے ہر گلی میں موت کو رقصاں کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض کے میڈیا وار اور پروپیگنڈا کا شکار بلوچستان کے بلوچ اس کھیل میں بری طرح ایندھن بن رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ریاست اپنی نام نہاد لوگوں کے ساتھ مل کر بلوچ سیاسی ورکروں غریب عوام پر امن جد وجہد کرنے والوں کو ٹارگٹ کر کے شہید کررہی ہے یہ سب دنیا کے سامنے ہے جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اب پاکستان اپنی آخری سانسیں لے رہی۔