فائرنگ کے واقعات خضدار، نوشکی، کوئٹہ میں پیش آئیں۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو بلوچستان کے مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جانبحق ہوگئے ہیں-
پہلا واقعہ ضلع نوشکی میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کلی جمالدینی کے رہائشی سعید جان ولد میر جنید کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے-
دوسرے واقعہ کی اطلاع بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل مولہ سے موصول ہوئی ہے جہاں فائرنگ سے روستم خان ولد محمد علی ڈائیہ جانبحق ہوگئے ہیں-
دریں اثناء بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر فائرنگ کے واقعہ میں حاجی خان نامی شخص جان کی بازی ہوگئے ہیں-
خضدار اور کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعات کے محرکات معلوم نا ہوسکے ہیں-