عرب بلوچوں کے برادرانہ تعلقات کا احترام کرے – ڈاکٹر اللہ نظر

899

بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات’ عرب اور بلوچوں کے ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کا احترام کرے-

یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے مختصر بیان میں کیا۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا بلوچ قوم کے ساتھ صدیوں سے رشتہ ہے بلوچ خلیج میں دفاع، تعمیرات، زراعت، تجارت اور ترقی میں بالخصوص متحدہ عرب امارات کے ترقی میں نسلوں سے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

بلوچ رہنماء نے کہا ہے کہ پہلے راشد حسین کی پاکستان حوالگی اور اب حفیظ زہری کی گمشدگی نے بلوچ عوام میں بے چینی پیدا کردی ہے-

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا کہ اماراتی حکومت بلوچ اور متحدہ عرب امارات کے ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کا احترام کرتے ہوئے لاپتہ بلوچوں کو جلد رہا کرے-

بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کے اماراتی حکام وہاں رہنے والے بلوچ کارکنان اور تاجروں کو مزید ڈرانہ دھمکانا بند کرے گی۔