بلوچستان کے ضلع سبی میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ ہوا ہے۔
حملہ سبی میں تندوری کے مقام پر پاکستانی فورسز کی چوکی پر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں مذکورہ علاقے میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔