تربت: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

1006

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کوبم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کی گاڑی کو تربت میں آبسر دوکرم ندی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقے ذرائع کا کہنا ہیکہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق حکام کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔