تربت، سبی روڈ حادثات میں 3 افراد ہلاک 3 زخمی

290

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان علاقے سبی و تربت میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک جبکہ ان حادثوں میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں –

پہلا روڈ حادثہ سبی میں پیش آیا جہاں دھند کے باعث دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے-

سبی حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت پیر بخش ولد محمد حنیف سمالانی، محمد عظیم ولد محمد دین لہڑی، عرفان ولد جمعہ گولہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں بہادر خان ولد اللہ یار خان، یار محمد ولد غلام محمد شامل ہیں –

دریں اثناء ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تربت یونیورسٹی کے سامنے روڈ حاثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے –

تربت حاثے میں زخمی شخص کی شناخت عبدین ولد حاجی کے نام سے ہوئی ہے جسے سول اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے –