بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس فورس پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نےقبول کی ہے۔
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج 11بجکر 50 منٹ پہ کوئٹہ کےعلاقہ نواں کلی میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی پولیس فورس کے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ حملے میں قابض ریاست کے دو پولیس اہلکار موقع پہ ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوئے، حملے کے بعد قابضریاست نے اپنی اہلکاروں کی جانی نقصان کو چھپانے کے لیے حسب معمول علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے ۔