بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد کے سرکاری حمایت گروہ کے ارکان پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مشکے گجر بازار میں مسلح افراد کے حملے میں ہارون ولد شکل ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے ہیں جس کو حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بلوچ آزادی پسند حلقوں کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں مسلح جھتے تشکیل دی ہے جنہں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔
بلوچ قوم پرست حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہوں کو پاکستانی فورسز نے بلوچ تحریک آزادی کو کاؤنٹر کرنے کے لئے تشکیل دی ہے اور فورسز نے انہیں مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے جو لوگوں کو اغواء و قتل سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔
ماضی میں مذکورہ گروہوں پہ حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔