ہوشاپ واقعہ: گوادر میں لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج

246

ہوشاپ واقعہ کے خلاف اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے آج بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بڑی تعداد میں ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ نے شرکت کرکے لواحقین کو انصاف کی فراہمی اور فورسز کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔

احتجاجی ریلی سیرت النبیؐ چوک سے شروع ہوکر شہدائے جیونی چوک پر احتجاجی ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلیا جہاں مقررین واقعہ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا گوادر کے باشعور عوام سانحہ ہوشاپ کے لواحقین کے ہمراہ ہیں جن کے جو مطالبات ہیں انہیں پورا کیا جائے اور ایف سی خلاف ایف آئی آر درج کرکے گناہ گار کو سزا دیا جائے جبکہ ایف سی کو پوری طور پر بلوچستان سے نکالا جائے اور اب آج اتنی بڑی تعداد میں صرف ان معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے مقتدر قوت یہی سمجھتے ہیں کہ ہم تھک چکے ہیں مگر ہم نہیں تھکے ہیں۔ مظلوم لوگ اپنے گاڑیوں کے نیچے کچل دینا اور شہید کرنا اب وہ گوادر نہیں رہا گوادر کے لوگ باشعور ہوچکے ہیں اور گوادر کے نوجوان اب لاوارث نہیں رہے۔ اور ہم ہر چیز حساب ایک ایک کر لینگے اور ثابت کرینگے کہ گوادر غیرت مندوں کی سرزمین ہے۔