بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سٹی تھانے کے قریب گاڑی پر دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں نجی نیوز ٹی وی چینل کے صحافی شاہد زہری شدید زخمی ہوگئے۔
وِش نیوز حب کے رپوٹر جبار محمد حسنی کے مطابق دھماکہ میں زخمی شاہد زہری کو سول اسپتال حب میں طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی میں دوران علاج مذکورہ صحافی دم تھوڑ گیا۔
مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر مزید کاروائی شروع کردی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔