کوئٹہ میں پرامن طلباء پہ پولیس کا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے – بی ایس سی

193

 

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے مگر بد قسمتی سے بلوچستان میں باقی حقوق کے ساتھ ساتھ حُکمرانوں نے یہ حق بھی سلب کر لیا ہے، طلباء کے مطالبات بالکل جائز و برحق ہیں، قانونی اداروں و پی ایم سی کو چاہیے تھا کہ طلباء کے مطالبات سنتے اور انکو اخلاقی طریقے سے حل کرتے پر تشدد ہتھکنڈے مسائل کا حل ہر گز نہیں ہیں-

طلباء کا کہنا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، طلباء نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سیلیکٹ کرنے کے لئے بے ضابطگیاں کر رہے ہیں، اعلیٰ حکام و متعلقہ اداروں نے نوٹس لینے کے بجائے طلباء کے پر امن احتجاج پہ دھاوا بول دیا، طلباء پہ تشدد کیا گیا کئی طلباء کو حوالات میں بند کیا گیا جو کہ ایک مجرمانہ عمل ہے-

ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز طلباء کے پر امن احتجاج پہ قانونی ادارے تشدد، لاٹھی چارج و گرفتاریاں کرتے آرہے ہیں، طلباء کو قید بند کیا جاتا ہے ہم بحیثیت بلوچ طلباء اس کی مزمت کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے-

انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان طلباء کے مطالبات و احتجاج کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور طلباءکے ساتھ ہم شانہ بہ شانہ ساتھ کھڑے ہیں، متعلقہ ادارے کو چاہیے کہ پرتشدد ہتھکنڈوں کے بجائے طلباء کے مطالبات اخلاقی طریقے سے حل کریں-