کیچ پاکستانی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا – بی ایل ایف

542

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح سرمچاروں نے کولواہ میں رودکا اور آشال کے درمیان دشمن پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی قافلے میں شامل ایک پک اپ گاڑی اس کی زد میں آئی جس سے چار اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔