زیارت :موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ

464
فائل فوٹو:

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت میں موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ہے –

زیارت زیرو پوائنٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے موبائل ٹاور کو تباہ کردیا-

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی یوفون کے ٹاور کو دھماکہ سے تباہ کردیا گیا ہے جس کے باعث زیارت کے دیہاتی علاقوں میں یوفون نیٹورک معطل ہوکر رہ گئی ہے –

پولیس اور انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا تاہم زمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے –