کوئٹہ: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ

673
file photo

 

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں ہوا ہے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دینے کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

خیال کوئٹہ اور گردونواح میں فورسز پر مختلف اوقات میں حملے ہوتے آرہے ہیں جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔