کوئٹہ میں فورسز قافلے پر بم حملہ

561

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عسکری پیٹرول پمپ کے قریب پاکستانی  فورسز کے قافلے پر دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت کی وجہ سے قریبی عمارتوں کےشیشےٹوٹ گئے اور قریب کھڑے گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور پولیس سمیت  فورسز کے دیگر اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی دھماکے کے مقام پر طلب کرلیا گیا ہے۔

دھماکے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔