خاران :نامعلوم افراد کا فورسز چوکی پر دستی بم حملہ

216

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قائم چوکی کو دستی بم حملہ کا نشانہ بنایا ہے-

فورسز چوکی کو خاران کے علاقے ہندو محلہ میں بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں-

دستی بم حملہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے –

یاد رہے خاران و گرد نواح میں اس سے قبل بھی سیکورٹی اہلکار مسلح حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں اور ان حملوں کی زمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کے جانب سے قبول کئے جاتے رہے ہیں –

تاہم اخری اطلاعات آنے تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کے جانب سے تاحال قبول نہیں کی گئی ہے –