بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کوسٹ گارڈ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے حب شہر میں قائم قابض پاکستان کے کوسٹ گارڈز کیمپ کے مین گیٹ پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک شدید زخمی شامل ہے۔