ہرنائی میں پاکستانی فورسز پر حملہ

600
File Photo

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پری چشمہ کے مقام پر مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے پوسٹ پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

حکام نے حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی متحرک ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔