سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں منعقد ہونے والا بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کامرکزی کونسل سیشن اختتام پذیر ہواہے۔
دو روزہ کونسل سیشن کے آخری روز تنظیم کے انتخابات کیے گئے، جس میں بانک صبیحہ بلوچ چیئرپرسن منتخب ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید پروفیسر رزاق بلوچ، الیاس بلوچ اور بنام فیروز بلوچ کامیابی سے اختتام پذیر ہو چکا ہے، جس میں ڈاکٹر صبیحہ بلوچ بلامقابلہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے نئے مرکزی چیئرپرسن جبکہ عاصف بلوچ بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہو چکے ہیں۔
تنظیمی ذرائع کے مطابق نو منتخب کابینہ کا تقریب حلف برداری کل ملیر میں منعقد کیا جائے گا، جس کے مہمان خاص بلوچ دانشور محمد علی تالپور ہونگے۔
یاد رہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا مرکزی کونسل سیشن گزشتہ دو دنوں سے کراچی میں جاری تھا جو آج اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا پہلا مرکزی کونسل سیشن نومبر 2018میں منعقد ہوا تھا جس کے مرکزی چیئرمین نواب بلوچ اور جنرل سیکریٹری سلمان بلوچ منتخب ہوئے تھے۔
نئے منتخب چیئرپرسن صبیحہ بلوچ گزشتہ دو سالوں سے مرکزی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
جبکہ عاصف بلوچ تنظیم کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر رہے ہیں۔