سبی کے بعد کوئٹہ میں کشمیر ڈے ریلی پر دھماکا، 2 ہلاک

535

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کشمیر ڈے ریلی پر دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا۔

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹرارباب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور4 زخمی سول اسپتال لائے گئےہیں۔

خیال رہے اس سے قبل سبی شہر میں کشمیر ڈے ریلی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے 14 افراد زخمی ہوئے تھیں۔ جبکہ حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی تھی۔

کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے نوعیت کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔