بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لجے اور پتکن کے درمیانی علاقے بیہی میں فورسز پوسٹ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ حملے میں فورسز پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ جانی نقصانات کی اطلاع ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔
حملے کے بعد پتکن مرکزی کیمپ سے فورسز کی مزید نفری مذکورہ پوسٹ اور لجے میں پہنچ گئی۔ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔