بلیدہ: نیشنل پارٹی رہنماء پر مسلح افراد کا حملہ، 3 ساتھی زخمی

379

بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں نیشنل پارٹی کے لیبر سیکرٹری حلیم بلیدی جان لیوا حملے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے تین ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل پارٹی رہنماء اور ساتھیوں پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ زردان کے علاقے میں پکنک منارہے تھے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ واقعے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔