علاقائی ٹھیکیدار اور لیویز فورس کے اہلکار ہمارے نشانے پر ہونگے – مزار بلوچ
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوہلو اور کاہان کے درمیانی علاقے میں غیر منظور تعمیراتی ایریا میں سرکاری کمپنی اور قابض ریاست کے فورسز کے راستے پر بارودی سرنگ بچایا تھا آج تین بجے کے وقت کمپنی کے اہلکار باردوی سرنگ کے زد میں آگئے۔
مزار بلوچ کا کہنا ہے کہ حملے میں سرکاری کمپنی کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجُمان نے مزید کہا کہ علاقائی ٹھیکیدار اور لیویز فورس کے اہلکار ہمارے مسلسل تنبیہہ کے باوجود بھی قابض ریاست کی بلوچ قوم اور سر زمین کی استحصالی پالیسی کا ساتھ دے کر بلوچ دشمنی کے مرتکب پائے جارہے ہیں جن کو اب ہمارے سرمچار سختی سے نشانہ بنانے کی اعادہ کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رئینگے۔