بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کل شام آٹھ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تربت ائیرپورٹ کے قریب سٹیلائیٹ ٹاؤن میں ائیرپورٹ کو ایندھن سپلائی کرنے والی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ٹینکر کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں ٹینکر اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔