بلوچستان: تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے

274

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ تین افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے، مذکورہ افراد کو مختلف اوقات میں جبری طور پر لاپتہ کیا جاچکا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاپتہ افراد کے بازیاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازیاب ہونے والوں میں 2 ستمبر 2019 کو پنجگور سے لاپتہ عدیل مراد، مند سے 5 مہینہ قبل لاپتہ مسلم ولد نظر اور نصیر ولد پیر محمد شامل ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے لاپتہ افراد کے بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مثبت عمل کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرکے غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے گی۔

خیال رہے گذشتہ دنوں پنجگور کے علاقے گچک سے لاپتہ ہونے والے خواتین اور بچے بھی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں پنجگور کے علاقے گچک ٹوبہ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خواتین و بچے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

بازیاب ہونے والوں میں بی بی شاہ پری زوجہ محمد کریم، بی بی مریم، یار جان، وحید، محمد کریم شامل ہیں جبکہ چند دن قبل لاپتہ ہونے والے نذیر ولد امیت، سلیم ولد محمد جمعہ سکنہ گچگ بھی بازیاب ہوئے ہیں۔