کوئٹہ : نو ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

82

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔

 اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

 محکمہ صحت حکام کے مطابق کوئٹہ میں 9 ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ بچی کے نمونے21ستمبر کو حاصل کئےگئے تھے۔

  خیال رہے کہ متاثرہ بچی کو پولیو سے بچاو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، اور آج نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد21ہوگئی ہے۔