نوجوان نہاتے ہوئے حب ندی میں ڈوب گئے تھے
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے متصل حب ندی میں پکنک منانے والے تین نوجوان نہانے کے دوران پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔
زرائع کے مطابق حب چوکی اور موچکو کراچی پولیس تنازعہ کی وجہ سے لاشوں کو کراچی اور بعد ازاں حب سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا حب کے نواحی علاقے ساکران میں لسبیلہ کینال میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا تھا پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔